بلال قریشی نے شوبز انڈسٹری کے رویوں پر سوال اٹھا دیا

بلال قریشی نے شوبز انڈسٹری کے رویوں پر سوال اٹھا دیا

اداکار نے شوبز انڈسٹری میں بڑھتے ہوئے غیر پیشہ ورانہ رویوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے

پاکستانی اداکار بلال قریشی نے شوبز انڈسٹری میں بڑھتے ہوئے غیر پیشہ ورانہ رویوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدتمیزی اب روزمرہ کا معمول بنتی جا رہی ہے جس سے کام کا ماحول متاثر ہو رہا ہے۔

بلال قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شوبز انڈسٹری میں شائستگی، باہمی احترام اور پیشہ ورانہ رویوں کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے تاکہ فنکاروں اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کے درمیان مثبت ماحول برقرار رکھا جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوام کو شوبز شخصیات سے متعلق غیر ضروری تنازعات اور سوشل میڈیا بحثوں میں الجھنے کے بجائے معاشرے اور ملک کو درپیش اہم سماجی اور قومی مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔

اداکار کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں جہاں بعض افراد نے ان کے مؤقف کی حمایت کی جبکہ کچھ نے شوبز انڈسٹری میں پیشہ ورانہ ماحول بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles