گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنی قبر کیوں پہلے ہی تیار کروا لی؟

گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنی قبر کیوں پہلے ہی تیار کروا لی؟

لیجنڈری گلوکار نے اپنی آخری آرام گاہ سے پردہ اٹھادیا

پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے۔

عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنی آخرت کی تیاری اور اپنی قبر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری قبر میرے آبائی علاقے عیسیٰ خیل میں خاندانی قبرستان میں موجود ہے جہاں میں نے اپنے لیے جگہ مخصوص کر رکھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فارم ہاؤس اور مسجد کی تعمیر کے بعد میرے ذہن میں خیال آیا کہ میری آخری آرام گاہ بھی وہیں ہونی چاہیے اسی لیے میں نے اپنی قبر پہلے سے تیار کروا لی۔

گلوکار نے کہا کہ والدہ، عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی وفات نے مجھے زندگی اور موت کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے پر مجبور کیا، میں اللہ تعالیٰ سے صرف یہی دعا کرتا ہوں کہ مجھے پُرسکون موت نصیب ہو۔

عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے وضاحت کی کہ میں نے اپنی اہلیہ کے لیے قبر کی جگہ سے متعلق بات مذاق میں کی تھی حقیقت میں صرف اپنی قبر تیار کروائی ہے۔

تاہم گلوکار کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف آراء اور تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles