لاہور میں الم ناک واقعہ، گھر سے خاتون اور تین بچوں کی لاشیں برآمد


لاہور کے علاقے ویلنشیا میں ایک گھر سے خاتون اور اس کے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں شبہ ہے کہ خاتون نے بچوں کو زہر دے کر قتل کرنے کے بعد خود بھی زہریلا کھانا کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
لاہور کے علاقے کاہنہ کی رہائشی آبادی ویلنشیا میں ایک گھر سے خاتون اور اس کے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ علینہ، 16 سالہ ریحان، 11 سالہ عرشیہ اور 9 سالہ ارسل کے نام سے ہوئی ہے۔
ابتدائی تحقیات میں پولیس کو شبہ ہے کہ بچوں کو کھانے میں زہر ملا کر دیا گیا، جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی، جب کہ خاتون نے مبینہ طور پر بعد میں خود بھی وہی زہریلا کھانا کھا لیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور حتمی حقائق پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹس سامنے آنے کے بعد ہی واضح ہوں گے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles