شوبز کمائی پر سوال؛ نعمان اعجاز نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا

شوبز کمائی پر سوال؛ نعمان اعجاز نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا

کیا معاشرہ واقعی حلال اور حرام کے فرق سے ناواقف ہے؟ اداکار کا سوال

پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے شوبز کی آمدن کو حرام قرار دینے سے متعلق تنقید کے بعد اپنے مؤقف پر وضاحت دیتے ہوئے ناقدین کو اپنے رویے پر غور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اداکار نعمان اعجاز نے ایک یوٹیوب ویڈیو میں اپنے ایک دوست کی جانب سے موصول ہونے والا پیغام بھی شیئر کیا جس میں حلال اور حرام کے تصور پر گفتگو کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی فطرت میں مختلف چیزوں کی پہچان کی صلاحیت دی ہے جیسے گرم چیز کو چھونا، سخت چیز کو دانت سے محسوس کرنا، کڑوی چیز کو زبان سے پہچاننا اور خراب چیز کو ناک فوراً محسوس کر لیتی ہے اسی طرح حلال اور حرام کی تمیز انسان کے ضمیر اور انتخاب پر چھوڑ دی گئی ہے۔

نعمان اعجاز نے سوال اٹھایا کہ کیا معاشرہ واقعی حلال اور حرام کے فرق سے ناواقف ہے اور اگر واقف ہے تو پھر بعض افراد اس پر عمل کیوں نہیں کرتے۔

اداکار کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل ملا۔ کچھ صارفین نے ان کی بات کی حمایت کی اور کہا کہ کسی بھی پیشے کی کمائی کے بارے میں عمومی رائے قائم نہیں کی جا سکتی۔

تاہم ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ ان کے اپنے شوبز سے حاصل ہونے والی آمدن کی نوعیت کیا ہے اور اسے حلال یا حرام کیسے قرار دیا جا سکتا ہے۔

اس پر نعمان اعجاز نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مخصوص سوچ کا زاویہ ہے اور صارف کو مشورہ دیا کہ وہ دوسروں پر رائے دینے کے ساتھ ساتھ خود احتسابی بھی کریں۔

اداکار کے اس ردعمل کے بعد سوشل میڈیا پر مزید بحث شروع ہوگئی جہاں ایک طبقے نے ان کی حمایت کی جبکہ کچھ افراد نے شوبز کی آمدن اور اس کے شرعی پہلو پر دوبارہ گفتگو شروع کردی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles