
سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کیس کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا اور زبیرعرف چریا کو بری کردیا ہے۔
بدھ کو سپریم کورٹ میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے دونوں ملزمان کا ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے سنایا گیا سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
جسٹس شہزاد ملک کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ملزمان عبدالرحمان عرف بھولا اور زبیر عرف چریا کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا تاہم عدالت نے ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا۔
سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی جانب سے ریمارکس حذف کرنے کی اپیل غیر مؤثر ہونے پر نمٹاتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کالعدم ہوچکا تو ریمارکس ازخود ختم ہوچکے ہیں۔