آزاد کشمیر میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان، شیڈول جاری


آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق انتخابات 27 جولائی کو منعقد ہوں گے۔ انتخابی عمل کے آغاز کے ساتھ ہی سرکاری محکموں میں تقرریوں اور تبادلوں سمیت ترقیاتی منصوبوں کے نئے اعلانات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر غلام مصطفیٰ مغل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 27 جولائی کو منعقد ہوں گے۔
چیف الیکشن کمشنر کے مطابق امیدوار 9 جون سے 19 جون تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ انتخابی شیڈول کے اجرا کے ساتھ ہی ضابطہ اخلاق بھی نافذ العمل ہو گیا ہے۔
غلام مصطفیٰ مغل نے کہا کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری محکموں میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں کے نئے اعلانات بھی نہیں کیے جا سکیں گے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انتخابات آزاد، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انداز میں منعقد کرائے جائیں گے اور تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles