
سلہٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان ٹیم کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ قومی ٹیم کے 152 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں۔
بنگلادیش کی جانب سے دیے گئے 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 27 رنز پر گری، عبداللّٰہ فضل 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
بنگلادیش کے خلاف دوسری اننگز میں پاکستان کی دوسری وکٹ 41 رنز پر گری، اذان اویس 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد کپتان شان مسعود اور بابر اعظم نے پاکستان کا اسکور 133 پر پہنچایا جس کے بعد بابر اعظم 47 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
بنگلادیش کے ناہید رانا اور تیج الاسلام نے 2،2 جبکہ مہدی حسن میراز نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 232 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔
میچ کے پہلے روز بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ دوسری اننگز میں میزبان ٹیم نے 390 رنز بنائے تھے۔