750 روپے کے پرائز بانڈ کا اعلان، فہرست جاری

قومی بچت مرکز کی جانب سے بدھ کے روز کوئٹہ میں منعقد ہونے والی 750 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں، جس میں پہلے، دوسرے اور تیسرے انعام کے فاتحین کے نمبرز کا اعلان کیا گیا ہے۔

قومی بچت مرکز کے مطابق 15 اپریل 2026 کو کوئٹہ میں منعقد ہونے والی 750 روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق پہلا انعام 15 لاکھ روپے مالیت کا تھا جو بانڈ نمبر 560977 کے نام رہا۔

دوسرا انعام، جس کی مالیت 5 لاکھ روپے فی انعام تھی، بانڈ نمبرز 012592، 152138 اور 924818 نے جیتا۔

قرعہ اندازی قومی بچت ڈویژن آفس کوئٹہ میں مجاز حکام کی نگرانی میں منعقد کی گئی۔

تیسرے انعام (9,300 روپے فی انعام) کے بارے میں بھی نتائج جاری کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles