مصنوعی ذہانت صرف سوچنے پر ہی آپ کی ضرورت پوری کردے گی: اینتھروپک کا دعویٰ

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بڑی تبدیلی دستک دے رہی ہے، اب آپ کو کمپیوٹر یا موبائل کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں پڑے گی کہ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں بلکہ مصنوعی ذہانت خود ہی آپ کی ضرورت کو بھانپ لے گی۔

مصنوعی ذہانت کے جدید نظام تیار کرنے والی امریکی کمپنی اینتھروپک کی ایگزیکٹو کیتھرین وُو کے حالیہ بیان نے اس بحث کو ایک نیا رخ دے دیا ہے کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت کے نظام ایسے بن جائیں گے جو صارفین کی روزمرہ عادات کو سمجھ کر ان کے کام خود بخود انجام دیں گے، بغیر اس کے کہ صارف ہر بار ہدایت دے۔

کیٹ وُو نے حال ہی میں سان فرانسسکو میں ہونے والی کوڈ وِت کلاؤڈ کانفرنس کے دوران ٹیک کرنچ سے گفتگو میں بتایا کہ آج ہم اے آئی کو خود ہدایات دیتے ہیں کہ کوئی ای میل لکھ دو یا کوئی کوڈ بنا دو لیکن اگلا بڑا قدم اسے فعال بنانا ہے۔ مستقبل میں یہ زیادہ ”پرو ایکٹیو“ ہو جائیں گے یعنی آنے والے وقت میں کلاڈ جیسے سسٹم آپ کے کام کرنے کے انداز کو اتنی گہرائی سے جان لیں گے کہ وہ خود بخود آپ کے لیے فائلیں تیار کرنے اور دیگر ضروری انتظامات کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ تمام کام جو انسان بار بار کرتے کرتے اکتا جاتے ہیں اب وہ خودکار نظام کے تحت ہوا کریں گے۔

کیتھرین وو کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی کا اصل مقصد صرف دوسری کمپنیوں کا مقابلہ کرنا نہیں بلکہ اس ٹیکنالوجی کو انسانی کام کے نظام میں اس طرح شامل کرنا ہے کہ یہ ایک بہترین مددگار ثابت ہو۔

اگرچہ بہت سے لوگ اس بات سے پریشان ہیں کہ اس سے ملازمتیں متاثر ہو سکتی ہیں لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی صرف تھکا دینے والے اور بورنگ کاموں کو اپنے ذمہ لے گی تاکہ انسانوں کے پاس تخلیقی اور زیادہ اہم کاموں کے لیے وقت بچ سکے۔

تاہم اس تمام عمل میں انسانی نگرانی کی اہمیت برقرار رہے گی۔ کیتھرین وو کے مطابق اے آئی ایجنٹس کام تو کریں گے لیکن کسی بھی غلطی کو پکڑنے اور نظام کو صحیح سمت میں رکھنے کے لیے انسانی تجربہ اور مہارت ہمیشہ ضروری رہے گی۔

اینتھروپک اب تیزی سے ایسے نئے ماڈلز پر کام کر رہی ہے جو دفاتر اور کاروباری اداروں میں لوگوں کی پیداواری صلاحیت کو کئی گنا بڑھا سکتے ہیں۔

اینتھروپک نے پچھلے سال میں تیزی سے ترقی کی ہے اور ان کا کلاؤڈ چیٹ بوٹ کاروباری صارفین میں مقبول ہوا ہے۔ کمپنی نے اے آئی ماڈلز کی تعداد بڑھائی ہے اور کوڈنگ اور ورک پلیس پروڈکٹیویٹی کے آلات تیار کررہا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles