معرکہ حق کو ایک سال مکمل؛ شوبز شخصیات کا پاک فوج کو زبردست خراج تحسین

شوبز شخصیات نے ملکی دفاع اوراستحکام  کے لیے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورعظیم قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 مضبوط فوج محفوظ پاکستان، شوبز شخصیات نے مسلح افواج کو ملکی سلامتی کی ضامن قرار دے دیا۔

شوبز شخصیات کا معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر کہنا تھا کہ پاک فوج نے معرکہ حق میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، پاک فوج کے جوان سرحد پر ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کو ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں شاندار فتح کے بعد دنیا بھرمیں پاکستانی پاسپورٹ کی عزت بڑھی اور ملک کانام روشن ہوا، دنیا میں امن کے قیام کے لیے بھی پاک فوج اہم کردارادا کررہی ہے، ہم امن چاہتے ہیں مگر ہم سے جنگ کروگے تو پھر منہ کی کھانا پڑے گی۔

شوبز شخصیات نے مزید کہا کہ معرکہ حق کی بدولت آج ملک میں امن ہے جس کا کریڈٹ عسکری قیادت کو جاتاہے۔

شوبز سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات معرکہ حق کی فتح کا جشن منارہی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles