عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کا نیا اسٹائل، مداح حیران رہ گئے

عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کا نیا اسٹائل، مداح حیران رہ گئے

ہانیہ عامر کو عاصم اظہر کے امریکا میں ہونے والے کنسرٹس میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے ہیں جب اداکارہ کو کنسرٹ کے دوران ایک خاص بینڈانا پہنے دیکھا گیا۔

حالیہ دنوں ہانیہ عامر کو عاصم اظہر کے امریکا میں ہونے والے کنسرٹس میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا جہاں انہوں نے چہرہ چھپانے کے لیے جو بینڈانا پہنا اس پر ’عاصم علی‘ لکھا ہوا تھا تاہم یہ عاصم اظہر کا اصل نام اور ان کے حالیہ البم کا عنوان بھی ہے۔

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ یہ عمل دونوں کے درمیان تعلقات کی جانب اشارہ ہو سکتا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

مداحوں کی جانب سے اس پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔ کچھ صارفین نے اسے غیر ضروری توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا جبکہ دیگر نے اسے محبت کے اظہار کے طور پر دیکھا۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے اسے ”غیر سنجیدہ حرکت“ قرار دیا جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ ”سچی محبت کا اظہار“بھی ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles