”شکریہ!“ ہالی ووڈ گلوکارہ ریحانہ کا معصومانہ انداز سوشل میڈیا پر چھا گیا
تقریب کے دوران ریحانہ کا فیشن بھی خاص توجہ کا باعث رہا
ہالی ووڈ کی عالمی پاپ آئیکن ریحانہ نے ایک سادہ مگر دلکش انداز میں مداحوں کے دل جیت لیے، جب انہوں نے محض ایک اردو لفظ بول کر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کی۔
اپنے بیوٹی برانڈ فینٹی بیوٹی کی لانچنگ کے سلسلے میں بھارت آمد کے دوران ریحانہ کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو خاص طور پر متاثر کیا ہے۔
ایک تقریب کے دوران ریحانہ نے نہایت معصومانہ انداز میں میڈیا اور مداحوں سے پوچھا، Thank you کو اردو میں کیا کہتے ہیں؟ جس پر انہیں ”شکریہ“ بتایا گیا تاہم اس کے بعد وہ مسکراتے ہوئے دوبارہ اسٹیج پر آئیں اور پُرجوش انداز میں ”شکریہ“ کہہ کر حاضرین سے داد سمیٹ لی۔
ان کا یہ مختصر مگر دلکش لمحہ نہ صرف فوٹوگرافرز کی توجہ کا مرکز بنا بلکہ مداحوں نے بھی خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔
تقریب کے دوران ریحانہ کا فیشن بھی خاص توجہ کا باعث رہا، انہوں نے ابتدا میں ایک جدید چارٹروز رنگ کا منفرد لباس زیب تن کیا جبکہ آفٹر پارٹی میں سیاہ رنگ کے ”فِٹ اینڈ فلیئر“ انداز کے لباس کے ساتھ روایتی زیورات کا انتخاب کیا جس نے ان کے مغربی انداز کو ایک خوبصورت دیسی ٹچ دے دیا۔