آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا مقامی طور پر تبار کردہ فتح-II میزائل کا کامیاب تجربہ


پاک فوج کی آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح-II میزائل سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے، جس کا مقصد فوجی تربیت کے ساتھ ساتھ تکنیکی پیرامیٹرز اور مختلف سب سسٹمز کی جانچ کرنا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی جانب سے فتح-II میزائل سسٹم کا کامیاب تربیتی لانچ کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر تیار کردہ فتح-II میزائل جدید ایویونکس اور نیویگیشنل سسٹمز سے لیس ہے جب کہ اس تجربے کا بنیادی مقصد فوجی تربیت کے ساتھ ساتھ میزائل کے تکنیکی پیرامیٹرز اور مختلف سب سسٹمز کی جانچ کرنا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح-II میزائل نے اپنی بہتر درستگی اور بقا کی صلاحیت کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے نمائندوں، سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اعلیٰ عسکری قیادت نے فتح سیریز میزائل کے کامیاب تجربے کو سراہا جب کہ صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور سروسز چیفس نے کامیاب تربیتی فائر پر متعلقہ ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles