اداکارہ حنا رضوی کی طبیعت ناساز، آئی سی یو میں منتقل

اداکارہ حنا رضوی کی طبیعت ناساز، آئی سی یو میں منتقل

اداکارہ نے مداحوں سے اپنی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا رضوی کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ اس وقت انتہائی نگہداشت کے شعبے (آئی سی یو) میں زیرِ علاج ہیں۔

اداکارہ کی صحت کے بارے میں خبر سامنے آتے ہی مداحوں اور شوبز حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

حنا رضوی نے اسپتال سے ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہیں آکسیجن ماسک اور ڈرپ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تیزی سے توجہ حاصل کی اور مداحوں کو گہری فکر میں مبتلا کر دیا۔

ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں اداکارہ نے مداحوں سے اپنی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

ان کی علالت کی خبر کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے تاہم تاحال ان کی بیماری کی نوعیت کے بارے میں کوئی تفصیلی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles