چارسدہ میں پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا، اہلکار محفوظ رہے – Pakistan

خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ میں پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا ہوا، جس میں پولیس اہلکار محفوظ رہے جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں ہری چند روڈ پر اخون ڈھیری کے قریب پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا، موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے پولیس موبائل کو ٹارگٹ کیا۔

دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت پولیس موبائل محفوظ رہی جبکہ ٹریفک نہ ہونے کے باعث دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خودکش بمبار نے پولیس وین گزرنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا دیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے دھماکے سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles