تزئین حسین نے دوسری شادی میں تاخیر کی وجہ بتا دی

تزئین حسین نے دوسری شادی میں تاخیر کی وجہ بتا دی

پہلے شوہر کے انتقال کے بعد میں تقریباً پانچ سال تک بطور سنگل مدر زندگی گزارتی رہی

پاکستان کی معروف اداکارہ تزئین حسین نے اپنی دوسری شادی میں تاخیر کی وجہ بتا دی۔

معروف اداکار طلعت حسین کی صاحبزادی تزئین حسین نے ایک نجی شو شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی دوسری شادی اور ذاتی زندگی کے حوالے سے اہم گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ اپنے پہلے شوہر کے انتقال کے بعد میں تقریباً پانچ سال تک بطور سنگل مدر زندگی گزارتی رہی، اس دوران میں نے نہ صرف صبر اور برداشت کرنا سیکھا بلکہ خود کو بہتر انداز میں سمجھنے کا موقع بھی ملا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ تنہائی انسان کو اپنی شخصیت کے ایسے پہلوؤں سے روشناس کراتی ہے جن پر پہلے کبھی غور نہیں کیا جاتا اور یہ وقت مجھے جذباتی طور پر مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوا۔

@galaxyinfo tazeen hussain about her 2nd love marriage 😯 #tazeenhussain #lovestory #husband #death #imranabbas ♬ Hard News – DM Production

تزئین حسین نے بتایا کہ حال ہی میں دوسری شادی کے بعد انہیں مداحوں کی جانب سے بھرپور محبت اور نیک خواہشات موصول ہو رہی ہیں، ان کی اپنے موجودہ شوہر سے ملاقات سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے ہوئی جہاں ایک قریبی دوست نے دونوں کا تعارف کروایا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی دوست کی خواہش تھی کہ دو تنہا افراد کو ایک نئے رشتے میں جوڑا جائے۔ کسی بھی نئے تعلق کے لیے وقت دینا ضروری ہے تاکہ انسان ذہنی طور پر ایک نئے آغاز کے لیے تیار ہو سکے۔

آخر میں انہوں نے اعتراف کیا کہ اب وہ پہلے سے زیادہ مضبوط اور پُراعتماد شخصیت بن چکی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles