
امریکا نے عراق میں شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ایران سے منسلک ملیشیائی گروپس آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں بغداد کے مرکزی علاقے میں حملے کر سکتے ہیں، جس کے لیے امریکی شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
امریکی سفارتخانے کی جاری کردہ وارننگ کے مطابق ممکنہ حملوں کے اہداف میں امریکی شہری، کاروباری ادارے، یونیورسٹیاں، سفارتی مراکز، توانائی کے انفراسٹرکچر، ہوٹلز، ہوائی اڈے اور دیگر مقامات شامل ہیں جو امریکہ یا امریکی مفادات سے وابستہ سمجھے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ عراق کی سرکاری ادارے اور عام شہری بھی خطرے میں ہو سکتے ہیں۔
سفارتخانے نے مزید کہا کہ ملیشیائی گروپس نے ماضی میں امریکی شہریوں کو اغوا کرنے کے واقعات بھی انجام دیے ہیں، اور بغداد میں دو روز قبل ایک امریکی صحافی کے اغوا کی اطلاعات کے بعد خطرے میں اضافہ ہوا ہے۔
امریکی شہریوں کو فوری طور پر عراق چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حملے سے بچا جا سکے۔