تیل امریکا سے خریدیں یا ہرمز سے جا کر لیں: ٹرمپ کا برطانیہ اور دیگر ممالک کو پیغام

آبنائے ہرمز کی صورت حال اور تیل کی عدم فراہمی پر امریکی صدر نے برطانیہ سمیت دیگر ممالک سے کہا ہے کہ جیٹ فیول نہ ملنے والے ممالک کو چاہیے کہ وہ خود اپنی توانائی ضروریات کا انتظام کریں، امریکا اب مدد نہیں کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ممالک جو آبنائے ہرمز کی موجودہ کشیدہ صورت حال کی وجہ سے جیٹ فیول حاصل نہیں کر پا رہے، جیسے برطانیہ، انہیں چاہیے کہ وہ یا تو امریکا سے تیل خریدیں یا خود اس خطے میں جا کر اپنے مفادات اور توانائی ضروریات کا تحفظ کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکا اب دیگر ممالک کی مدد کے لیے پہلے کی طرح حاضر نہیں رہے گا اورعالمی توانائی کے امور میں ہر ملک کو اپنی حفاظت اور توانائی ضروریات کے لیے خود قدم اٹھانا ہوں گے۔

صدر ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حالیہ تنازعات میں ایران کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے اور خطے میں صورت حال اب انتہائی حساس مرحلے پر پہنچ چکی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles