اسرائیل کا ایران جنگ میں اپنے 6 ہزار شہریوں کے زخمی ہونے کا اعتراف

اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری جنگ کے آغاز کے بعد سے 6 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو کر اسپتال پہنچ چکے ہیں، جن میں سے 121 افراد اب بھی زیر علاج ہیں۔

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 232 افراد زخمی ہونے کے باعث اسپتال منتقل کیے گئے، جس کے بعد جنگ کے دوران ہسپتالوں میں داخل شدگان کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ان زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک، آٹھ افراد کی حالت تسلی بخش، اور 215 افراد کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سات افراد کو انزائٹی کے علاج کے لیے اسپتال لایا گیا۔

وزارت صحت نے زخمی ہونے کی وجوہات کی تفصیل نہیں بتائی، تاہم کہا گیا ہے کہ بعض افراد کو پناہ گاہ تک پہنچنے کی کوشش کے دوران بھی چوٹیں لگی ہیں، جو لازمی طور پر ایران یا لبنان سے جاری میزائل حملوں کی براہِ راست نتیجہ نہیں ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles