پی ایس ایل چھٹا میچ: کراچی کنگز کے خلاف لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے چھٹے میچ میں کراچی اور لاہور کی ٹیمیں مدِ مقابل ہیں، جہاں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اپنا پہلا میچ جیت چکی ہیں، جس کے باعث آج کا مقابلہ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے اور شائقین کرکٹ کی بھرپور توجہ اس میچ پر مرکوز ہے۔

دوسری جانب پی ایس ایل 11 کے پانچویں میچ میں حیدرآباد کنگز کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگز کو 40 رنز سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شامل اور حسن نواز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں اور ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔

کوئٹہ کی جانب سے دیے گئے 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز ہی بنا سکی۔

بولنگ کے شعبے میں ابرار احمد نے تین جبکہ احمد دانیال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

ایونٹ میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر برتری حاصل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles