وفاقی حکومت کی ہفتے میں دو دن اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجاویز تیار


وفاقی حکومت نے ملک میں توانائی اور ایندھن کی بچت کے پیش نظر ہفتے میں دو روزہ سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی تجاویز تیار کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ تجاویز صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔
تجاویز کے مطابق لاک ڈاؤن ہر ہفتے ہفتہ کی دوپہر 12 بجے سے اتوار کی رات 12 بجے تک نافذ کیا جائے گا۔
اس دوران شادی بیاہ سمیت تمام کمرشل سرگرمیاں معطل رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ کاروباری مراکز، دفاتر اور دیگر غیر ضروری سرگرمیاں بھی بند رکھنے کی ہدایات شامل ہیں۔

۔

ذرائع کے مطابق صوبوں کی رضامندی کے بعد باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔
ابتدائی طور پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا آغاز 4 اپریل سے کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ صورتحال کو کنٹرول کیا جا سکے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles