اسرائیلی حکومت اور فوج کا زوال قریب ہے: ایرانی رہنما باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اسرائیل کی حکومت اور فوج زوال کی جانب گامزن ہے اور ایران اس عمل کو مزید تیز کرے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں باقر قالیباف نے اسرائیلی فوج کے سربراہ کی جانب سے دیے گئے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے بھی کہا تھا کہ مسلسل لڑائی کے نتیجے میں فوج اندر سے کمزور ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی میڈیا نے فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے کابینہ اجلاس میں 10 خطرات کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اسرائیلی فوج شدید دباؤ کا شکار ہے۔

باقر قالیباف نے کہا کہ صیہونی حکومت اس دباؤ کو کم اور فوج کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ایران کے صنعتی ڈھانچے پر حملے کر رہی ہے۔

انہوں نے ایران کے جوابی اقدامات کو اس سلسلے میں فیصلہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی کارروائیاں اسرائیلی فوج اور حکومت کے ممکنہ زوال کی رفتار کو تیز کر دے گا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles