پی ایس ایل 2026: لاہور قلندرز کا حیدرآباد کنگزمین کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدرآباد کنگزمین آمنے سامنے ہیں۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری میچ میں لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کررہے ہیں جب کہ پلیئنگ الیون میں مقامی پلیئرز میں فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، آصف علی، حسیب اللہ خان، حارث رؤف اور عبید شاہ شامل ہیں۔

بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان اور پرویز حسین جب کہ زمبابوے کے سکندر رضا بھی لاہور قلندرز کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب لیگ میں شامل نئی ٹیم حیدرآباد کنگزمین نے کپتانی آسٹریلوی کرکٹر مارنس لبوشانے کے سپرد کی ہے جبکہ دیگر غیر ملکی کرکٹرز میں سری لنکا کے کوشل پریرا اور آسٹریلیا کے رلی میریڈتھ شامل ہیں۔

مقامی کھلاڑیوں میں صائم ایوب، عثمان خان، حماد اعظم، حسن خان، عرفان خان، رضوان محمود، عاکف جاوید اور محمد علی حیدرآباد کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے پیشِ نظر توانائی بحران سے بچنے کے لیے حکومتی اقدامات کے تحت شائقینِ کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے نہیں آسکیں گے۔ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ کرکٹ کے دیوانے اب ٹی وی اور موبائل اسکرین پر ہی میچز سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles