جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ، پاکستان میں جہازوں کے ٹکٹ 100 فیصد مہنگے ہوگئے

جیٹ فیول کی قیمت میں غیر معمولی اضافے کے باعث ملکی اور بین الاقوامی ایئرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ جیٹ فیول 176 روپے سے بڑھ کر 417 روپے فی لیٹر تک جا پہنچا، جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے سے فضائی سفر مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔

ایئرلائنز حکام کے مطابق فیول کی بڑھتی قیمت کے بوجھ کو ٹکٹس میں منتقل کرنا ناگزیر ہے، اور کرایوں میں 100 فیصد تک اضافے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

پی آئی اے نے اپنے لوکل پروازوں پر 10 ڈالر فیول سرچارج نافذ کیا ہے، جبکہ کینیڈا کے روٹس پر یہ اضافی چارج 100 ڈالر تک ہے۔ برطانیہ جانے والی پروازوں پر 75 ڈالر جبکہ سعودی عرب اور گلف کے روٹس پر 50 ڈالر تک سرچارج لگایا گیا ہے۔

نجی ایئرلائنز نے بھی 15 سے 150 ڈالر تک اضافی چارجز نافذ کر دیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ خلیجی فضائی حدود کی بندش اور فیول کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے کرایوں میں غیر معمولی اضافہ ناگزیر ہے۔

ایئرلائنز کے مطابق اس اضافے کا مقصد صرف فیول کے اضافے کا بوجھ برداشت کرنا ہے، جبکہ مستقبل میں اگر فیول کی قیمت میں کمی ہوئی تو کرایوں میں بھی مناسب کمی کی جا سکتی ہے۔ مسافر اب زیادہ لاگت برداشت کرنے کے لیے تیار رہیں، کیونکہ عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles