
سابق سربراہ سی آئی اے لیون پینیٹا نے کہا کہ اسرائیل نے صدر ٹرمپ کو آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے پر قائل کیا۔، اس یقین دہانی کے ساتھ کہ اس اقدام سے ایران میں رجیم چینج ممکن ہو جائے گا۔
لیون پینیٹا کے مطابق اسرائیلی حکام کا خیال تھا کہ اگر سپریم لیڈر کو ہٹا دیا جائے تو ایران کا موجودہ نظام کمزور پڑ جائے گا اور سیاسی تبدیلی کی راہ ہموار ہوگی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ یہ اندازہ درست ثابت نہیں ہوا اور زمینی حقائق اس کے برعکس نکلے۔
سابق سی آئی اے سربراہ نے اس حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل دونوں نے اس معاملے میں ’احمقانہ طور پر غلط اندازہ‘ لگایا۔
سابق سربراہ سی آئی اے لیون پینیٹا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا اسرائیل نے ٹرمپ کو یقین دلایا تھا کہ خامنہ ای کی شہادت سے رجیم چینج ہو جائے گا، اسرائیل اور امریکا دونوں ہی نے احمقانہ طور پر غلط حساب کتاب کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہیگسیتھ وزیر دفاع نہیں، ٹرمپ کا سہولت کار ہے، صدر جادوئی باتیں چھوڑیں، اب فوجی قوت سے ہرمز کھولنے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔ یہ جانی و مالی لحاظ سے بہت مہنگا آپشن ہے، ورنہ ٹرمپ کی ناکامی یقینی ہے۔