’اپنی ناکامی کو معاہدے کا نام مت دو‘: مذاکرات کی بات پر ایران کا ٹرمپ پر وار

ایرانی فوج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی فوج کے مرکزی ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ ایک طرف مذاکرات کی بات کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب زمینی حقائق مختلف ہیں۔

ذوالفقاری نے طنزیہ انداز میں کہا: ”کیا آپ خود سے ہی مذاکرات کر رہے ہیں؟“

ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کے لیے ممکنہ مذاکرات کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

ایرانی ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا جس اسٹریٹجک طاقت کا دعویٰ کرتا تھا، وہ اب ”اسٹریٹجک ناکامی“ میں بدل چکی ہے، اور ٹرمپ کے ”کھوکھلے وعدوں“ کا دور ختم ہو چکا ہے۔

اس سے قبل بھی ابراہیم ذوالفقاری نے ایک ویڈیو پیغام میں ٹرمپ کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا: ’ہائے ٹرمپ، آپ کو برطرف کیا جاتا ہے، آپ اس جملے سے واقف ہیں“، جو ٹرمپ کے مشہور جملے کی طرف اشارہ تھا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے پر رضا مند ہے، ایران میں نئی قیادت معاہدہ کرنے جا رہی ہے، ایران اس بار سمجھداری سے بات کر رہا ہے، اس نے ہمیں تیل اور گیس سے متعلق بہت بڑا تحفہ دیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles