ایک اور صوبے کے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا


بلوچستان کے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں 31 مارچ تک توسیع کردی ہے۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 31 مارچ تک توسیع کردی گئی ہے، تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع قومی فیصلوں کےتناظر میں کی گئی ہے۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ صورت حال کا مسلسل جائزہ لے کر آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا، والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں گھروں میں جاری رکھیں۔

اس کے علاوہ پنجاب میں بھی تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رہیں گے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے خطے میں جنگی صورت حال اور پیٹرولیم بحران کے سبب صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، اسکول اور تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز لے سکیں گے۔
دوسری جانب سندھ میں بھی توانائی کی بچت کے اقدامات کے پیشِ نظر صوبائی کابینہ نے اسکولز کو 31 مارچ تک بند رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسکولز بند ہونے کے باوجود امتحانات اپنے مقررہ وقت پر ہی منعقد ہوں گے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles