عید الفطر کے پیش نظر ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز نے پروازوں کی تعداد بڑھا دی


مشرق وسطیٰ کے کشیدہ حالات کے باوجود عید الفطر کے پیش نظر مسافروں کو منزل مقصود پر پہنچانے کے لیے ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز نے اپنی پروازوں کی تعداد بڑھا دی ہے جب کہ لاہور سمیت پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس پر منسوخ پروازوں کی تعداد میں بھی واضح کمی آئی ہے۔
عید الفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز نے اپنی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی وسطیٰ کی خراب صورتحال کے باوجود علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے مختلف ایئر پورٹس سے 31 پروازوں نے اڑان بھری۔

لاہور، اسلام آباد، کراچی اور سیالکوٹ سے متحدہ عرب امارات جانے والی پروازوں نے فجیرہ کے بجائے العین ایئرپورٹ کا استعمال کیا۔
ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے ایئر پورٹس سے پروازوں کی منسوخی میں بھی نمایاں کمی آئی ہے اور یہ تعداد 90 سے 100 کی بجائے کم ہو کر 42 پر آ گئی ہے جب کہ دبئی، ابوظہبی، شارجہ، ریاض اور دمام سے پاکستان آنے والی پروازوں کی آمد میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles