ملٹری کورٹس سے سزاؤں کے اعلان پر پی ٹی آئی کا ردعمل، ’یہ کینگرو عدالتیں ہیں‘


ملٹری کورٹس سے سزاؤں کے اعلان پر پاکستان تحریک انصاف کا رد عمل سامنے آگیا ہے، قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ فوجی عدالت سے سویلینز کے خلاف سزاؤں کو مسترد کرتے ہیں۔
عمر ایوب نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے زیر حراست افراد کو سنائی گئی سزائیں انصاف کے اصولوں کے منافی ہیں، زیر حراست افراد عام شہری ہیں ان پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔
زمان پارک میں ٹریننگ دی گئی، 9 مئی سزایافتگان کے عمران خان کیخلاف بیانات
عمر ایوب نے کہا کہ فوجی عدالتیں جو عام شہریوں کو سزائیں سناتی ہیں بنیادی طور پر کینگرو عدالتیں ہیں، فوجی عدالتیں قانونی طور پر ریاست کی عدالتی طاقت کی شراکت دار نہیں ہو سکتیں۔
جی ایچ کیو حملہ کیس،اڈیالہ جیل میں 3 ملزمان پرفرد جرم عائد
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ریاست کے انتظامی اختیار کا حصہ ہیں، ایسی عدالتوں کا قیام عام شہریوں سمیت عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے، ایسے فیصلوں سے آئین کی بنیادی خصوصیت طاقت کی تقسیم کی نفی ہوئی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles