پاک افواج کے افغانستان میں فضائی حملے، دہشت گردوں کے چار ٹھکانے تباہ


پاک افواج نے آپریشن غضب للحق کے تحت افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کامیاب فضائی کارروائیاں کی ہیں، جن میں متعدد اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے 12 اور 13 مارچ کی درمیانی شب افغانستان میں کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج سے منسلک چار دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جن میں بعض فوجی تنصیبات بھی شامل تھیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کابل میں 313 کور کے انفرااسٹرکچر کو تباہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ صوبہ قندھار میں واقع تراوو دہشت گرد کیمپس کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ موثر فضائی کارروائیوں کے دوران قندھار میں موجود ایئر فیلڈ کی آئل اسٹوریج سائٹ اور اس سے ملحقہ لاجسٹک انفرااسٹرکچر بھی تباہ کر دیا گیا۔
ایک اور فضائی حملے کے دوران صوبہ پکتیا میں واقع شیرِناؤ دہشت گرد کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے اہم ٹھکانے متاثر ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جاری اس مہم میں آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک تمام مقررہ اہداف حاصل نہیں کر لیے جاتے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles