ریاض کے قریب دو کروز میزائل، 9 ڈرونز مار گرائے گئے: سعودی وزارتِ دفاع

سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت ریاض کے جنوب میں دو کروز میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کردیا گیا، جب کہ ایک اور کارروائی میں 9 ڈرونز کو بھی مار گرایا گیا۔

سعودی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ریاض کے جنوب میں واقع ضلع ’الخرج‘ میں دو کروز میزائلوں کو دفاعی نظام نے بروقت روکا اور تباہ کر دیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارتِ دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ مملکت کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی 9 ڈرونز کو بھی فوری طور پر نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔

اس سے قبل بدھ کی شب ریاض میں امریکی سفارت خانے میں واقع سی آئی اے کے مرکز پر بھی ڈرون حملہ ہوا تھا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles