ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8: نیوزی لینڈ کا سری لنکا کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں سپر ایٹ مرحلے کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

بدھ کو کولمبو میں کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں گروپ ون کے میچ میں سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ

نیوزی لینڈ نے دھواں دار انداز میں اننگز کا آغاز کیا تاہم مڈل میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو قابو کیا اور اسے 86 رنز پر 6 وکٹوں سے محروم کردیا۔

نیوزی لینڈ کے رچن رویندا 32، فِن ایلن نے 23 ، گلین فلپس 18، ٹِم سائفرٹ 8، ڈیرل مچل 3 اور مارک چیپمن صفر کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد ساتویں وکٹ پر کپتان مچل سینٹنر اور کول میک کونچی نے 48 گیندوں پر 84 رنز کی برق رفتار پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کو 7 وکٹوں پر 168 رنز کے ٹوٹل تک پہنچایا۔ کیویز کی جانب سے کپتان مچل سینٹنر 47 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ کول مکونکی نے ناٹ آؤٹ 31 رنز کی باری کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشانا اور دشمانتھا چمیرا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ دونِتھ ویلالگے نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور سری لنکا کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا۔

میچ کا ٹاس

کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے سپر ایٹ مرحلے کے 46 ویں میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔  

اس میچ کےلیے سری لنکا کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جہاں کامل مشرا کی جگہ پر تجربہ کار چریتھ اسالانکا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 

سری لنکا کا اسکواڈ

سری لنکا کی ٹیم میں کپتان داسن شناکا، پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، چریتھ اسالانکا، پوان رتنانائیکے، کمنڈو مینڈس، دنتھ ویلالاگے، دشان ہیمانتھا، دشمانتھا چمیرا، مہیش تھیکشانا اور دلشان مدوشنکا شامل ہیں۔ 

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ

نیوزی لینڈ کی ٹیم کپتان مچل سینٹنر، ٹم سیفرٹ، فین ایلن، راچن رویندرا، گلین فلپس، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، کول میک کونچی، میٹ ہینری، اش سوڈھی اور لوکی فرگوسن پر مشتمل ہے۔

یہ میچ ٹی 20 ورلڈ کپ کی انتہائی اہم مرحلے کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں گروپ 2 کی ٹیمیں سپر ایٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے لڑ رہی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles