لاہور کی سڑکوں سے متاثر سونیا حسین نے کراچی کیلئے کیا کہا؟

لاہور کی سڑکوں سے متاثر سونیا حسین نے کراچی کیلئے کیا کہا؟

کراچی میں ترقیاتی کاموں پر توجہ دی جائے، سونیا حسین

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے خواہش ظاہر کی ہے کہ کراچی بھی لاہور کی طرح ترقی یافتہ اور خوبصورت شہر بنے۔

اداکارہ سونیا حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ حال ہی میں بسنت کے موقع پر لاہور گئی تھیں جہاں شہر کی خوبصورتی اور بہتر انفرااسٹرکچر نے انہیں خاصا متاثر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بسنت کی خوشیوں کے بعد جب وہ واپس لوٹیں تو لاہور کی کشادہ اور ہموار سڑکیں دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی۔

سونیا حسین نے دونوں شہروں کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سڑکوں کی صورتحال ایک بڑا مسئلہ ہے جبکہ لاہور میں سفر کے دوران گاڑی بغیر کسی جھٹکے کے رواں دواں رہتی ہے، جو بہتر منصوبہ بندی اور سڑکوں کی معیاری تعمیر کا نتیجہ ہے۔

اداکارہ نے امید ظاہر کی کہ کراچی میں بھی ترقیاتی کاموں پر توجہ دی جائے تاکہ شہر قائد بھی خوبصورتی اور سہولیات کے اعتبار سے نمایاں مقام حاصل کرسکے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles