’سب سے پہلے بنگلہ دیش‘: بی این پی سربراہ طارق رحمان کا اسلام آباد اور دہلی کے لیے پیغام

بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سربراہ طارق رحمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بنگلہ دیش کی خارجہ پالیسی میں ملک اور عوام کے مفادات کو ہر چیز پر فوقیت دی جائے گی۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں جب بنگلہ دیش اور بھارت کے تعلقات پر بات کی گئی، تو بی این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش اور اس کے عوام کے مفادات ہماری خارجہ پالیسی کا تعین کریں گے۔

طارق رحمان نے کہا کہ ملک کی آزادی اور جمہوریت پسند عوام نے ایک بار پھر بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کو فتح دلائی ہے۔ انہوں نے ابتدا میں انگریزی میں بات کی اور بعد میں بنگلہ دیشی زبان میں گفتگو کی تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنی خارجہ پالیسی کے بارے میں وضاحت کر دی ہے جو بنگلہ دیش کے مفاد میں ہے، اور بنگلہ دیشی عوام کا مفاد اولین ترجیح ہے۔ بنگلہ دیش اور عوام کے مفاد کا تحفظ کرتے ہوئے ہم اپنی خارجہ پالیسی کا فیصلہ کریں گے۔

سینئر بی این پی رہنما عامر خسرومحمود چوہدری نے بتایا کہ حکومت بین الاقوامی تعلقات میں کثیرالجہتی رویہ اپنائے گی اور کسی ایک ملک پر مرکوز پالیسی نہیں اپنائے گی۔

طارق رحمان کی بنگلہ دیش فرسٹ پالیسی کا مقصد پڑوسی ممالک جیسے بھارت، چین اور پاکستان کے ساتھ تعلقات میں توازن قائم کرنا ہے۔

بنگلہ دیش کی نئی حکومت کے سربراہ طارق رحمان کی پہلی ترجیح بنگلہ دیش اور اسکے مفادات ہیں۔ وہ پاکستان اور بھارت کے موضوعات کی بجائے سب سے پہلے بنگلہ دیش پر توجہ دے رہے ہیں۔

بی این پی قیادت نے اس بات پر زور دیا کہ خودمختاری کے تحفظ، اسٹریٹجک آزادی اور باہمی احترام کو خارجہ تعلقات کی تشکیل میں مرکزی اہمیت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی نے حالیہ انتخابات میں اپنے حامیوں کے ساتھ مل کر دو تہائی اکثریت حاصل کی ہے۔ بی این پی اتحاد نے 299 میں سے 212 نشستیں حاصل کی تھیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles