سہیل آفریدی کی مزارقائد پر حاضری؛ ’سندھ حکومت نے ٹوپی اور اجرک کی بے حرمتی کی‘


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سندھ حکومت کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے اجرک اور سندھی ٹوپی کی بے حرمتی کی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پیر کو کراچی میں مزارِقائد پر حاضری دی اور پھول رکھ کر فاتحہ خوانی کی۔ ان کے ہمراہ سلمان اکرم راجا اور حلیم عادل شیخ سمیت دیگر سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔
مزارقائد پر حاضری کے بعد سہیل آفریدی سندھ ہائی کورٹ پہنچے، جہاں انہیں صدر سندھ ہائی کورٹ بار نے خوش آمدید کہا اور سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا۔
سہیل آفریدی نے سندھ ہائی کورٹ بار کے نمائندوں سے خطاب میں کہا کہ کراچی کے عوام کا بے حد مشکور ہوں اور سندھ کے عوام کا دل بہت بڑا ہے۔
انہوں نے سندھ حکومت کے رویے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سندھ حکومت نے اجرک اور سندھی ٹوپی کی بے حرمتی کی ہے۔
سہیل آفریدی نے قومی اثاثوں کی فروخت اور انصاف کے حصول کے حوالے سے بھی تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ عوام انصاف کے لیے ہمیشہ عدلیہ کی جانب دیکھتے ہیں، لیکن موجودہ صورتحال میں وہ بھی کسی حد تک محدود نظر آ رہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں سندھ حکومت کی پالیسیوں کو عوامی مفاد کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت قومی وسائل کو فروخت کر رہی ہے اور اب انصاف بھی برائے فروخت ہو رہا ہے، جس سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles