
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرحِ سود میں پچاس بیسز پوائنٹس کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد بنیادی شرحِ سود کم ہو کر 10.5 فیصد پر آگئی ہے۔
تاجر تنظیموں اور صنعت کاروں نے افراطِ زر میں کمی کے پیش نظر شرحِ سود مزید کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت بنیادی شرحِ سود 11 فیصد ہے جو کاروباری سرگرمیوں کے لیے اب بھی زیادہ ہے۔ ان کے مطابق شرحِ سود میں کمی سے صنعتی پیداوار بڑھے گی، سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور معیشت مستحکم ہوگی۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ستر ہزار آٹھ سو کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا۔