ایشیا کپ انڈر 19: پاک بھارت ٹاکرا کیسے دیکھیں؟

دبئی میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے اہم گروپ اے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بارش کی وجہ سے میچ معمول سے تاخیر سے شروع ہوا، اور اب دونوں ٹیموں کی اننگز 49 اوورز تک محدود کر دی گئی ہیں۔

آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں ہونے والے سنسنی خیز انڈر 19 ایشیا کپ میچ میں پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے ہیں۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تاکہ بھارت کے بیٹنگ لائن اپ کو محدود کیا جا سکے۔

بارش کے سبب ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، اس سے قبل میچ 10 بجے شروع ہونا تھا، اب بارش کی وجہ سے میچ 49 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کا کوئی پریشر نہیں ہے، ہمارے لیے یہ ایک نارمل گیم ہے، تمام کھلاڑی پراعتماد ہیں، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، دانیال کی جگہ محمد سبحان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایشیا کپ میں بھی بھارت کے خلاف میچ کھیل چکے ہیں، اپنے بولنگ یونٹ پراعتماد ہے، بھارتی ٹیم کو کم سے کم سکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ملائیشیا اور بھارت نے یو اے ای کو شکست دی تھی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles