
لندن کی ہائی کورٹ نے عادل راجا کو اپنے توہین آمیز بیانات پر عوامی سطح پہ معافی مانگنے کا حکم دے دیا، حکم میں کہا گیا کہ یہ معافی اٹھائیس دن تک عادل راجہ کے ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب اکاؤنٹس اور اس کی ویب سائٹ کے پر نمایاں طور پر جاری رہے گی۔
برطانوی عدالت نے عادل راجا پر پچاس ہزار پاؤنڈ ہرجانہ، جو ایک کروڑ ستاسی لاکھ روپے کے برابر ہے اور دو سو ساٹھ ہزار یورو جرمانہ، جو تقریباً نو کروڑ اکہتر لاکھ روپے بنتا ھے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
یہ رقم بائیس دسمبر تک جمع کرانی ہوگی، عدالت نے عادل راجہ کو دوبارہ کوئی توہین آمیز بیان دینے سے روکتے ہوئے اس کے خلاف پابندی کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔
دورانِ سماعت جج نے اپیل کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ عادل راجا کی اہلیہ اور پاکستان سے ایک سیاسی پارٹی کی جانب سے مہیا کی گئ بارہ رکنی قانون دانوں کی ٹیم بھی عادل راجا کا دفاع کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی تھی۔
یہ معافی 28 دن تک عادل راجہ کے ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب اکاؤنٹس اور اس کی ویب سائٹ کے پر نمایاں طور پر جاری رہے گی۔