بانی پی ٹی آئی پاکستان میں سری لنکا، بنگلہ دیش یا نیپال جیسا ماحول بنانا چاہتے ہیں: طلال چوہدری


مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی پاکستان میں خود کو ہیرو دکھانے کی خواہش رکھتے ہیں، لیکن یہ ملک نیپال، بنگلہ دیش یا سری لنکا کی طرح نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی استحکام قائم رکھنے کی کوشش جاری ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) ملک میں نیپال، سری لنکا یا بنگلہ دیش جیسا سیاسی ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں، لیکن یہ ایک غلط فہمی ہے اور پاکستان میں ایسا ممکن نہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بقا اب الطاف حسین جیسے ماڈل میں ہے، تاہم بانی اس سے بھی آگے جا چکے ہیں۔
انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ اگر کوئی شخص خودکش حملے پر تیار ہو یا دماغی مریض بن جائے تو باقی لوگ اسے ایک حد تک سنبھال لیتے ہیں، لیکن بند کمرے میں لوگ کہہ رہے ہیں کہ بانی کے ساتھ نہیں چلا جاسکتا۔
طلال چوہدری نے واضح کیا کہ اسٹیبلشمنٹ سیاسی عدم استحکام نہیں چاہتی اور ملک میں کوئی بنیادی تبدیلی کے پیچھے نہیں ہے۔ ہم نے سندھ میں نہ گورنر بدلا، نہ وزیراعلیٰ، اور کے پی میں بھی انہیں حکومت بنانے کا موقع دیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ریاست کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا اور بانی جان بوجھ کر سیاسی شہید بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ این ایف سی اجلاس میں وہ پیسے لینے آئے، تاکہ اپنی جیبیں بھر سکیں۔ جیل میں انہیں تمام سہولتیں دی جا رہی ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ ہم ایسے لوگ نہیں ہیں کہ ان کا اے سی اتار دیں یا کھانا باہر سے نہ آئے، ان کا وزیراعلیٰ کے پی نہ گھر کا رہا، نہ گھاٹ کا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles