ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی

پاکستان کے معروف میزبان اور اداکار ساحر لودھی نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے پہلی مرتبہ ایک اہم انکشاف کیا ہے۔

دو دہائیوں سے زائد عرصے سے شوبز انڈسٹری کا حصہ رہنے والے ساحر لودھی نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو سے کیا اور بعدازاں ٹی وی اسکرین پر ایک کامیاب مارننگ شو ہوسٹ کے طور پر بے حد مقبول ہوئے۔ انہوں نے ایک فلم میں مرکزی کردار بھی نبھایا۔

ساحر لودھی کی شادی کو کئی برس گزر چکے ہیں اور وہ ایک بیٹی کے والد ہیں، تاہم ان کی اہلیہ اور بیٹی کبھی کسی عوامی تقریب یا ٹی وی پروگرام میں نظر نہیں آئیں۔ حتیٰ کہ جب ساحر خود مارننگ شو ہوسٹ کرتے تھے، تب بھی ان کی اہلیہ اسکرین پر نہیں آئیں۔
Why Sahir Lodhi Does Not Bring His Wife In Public

حالیہ ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے ساحر لودھی نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کی اپنی شخصیت اور ترجیحات ہیں، وہ میڈیا سے دور رہنا پسند کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی کے ابتدائی دنوں میں اہلیہ چند تقریبات میں شریک ہوئیں، مگر بعد میں انہوں نے خود کو عوامی توجہ سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles