
اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بانی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے۔ تاہم، پولیس نے انہیں داہگل ناکے پر روک دیا۔
ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بانی سے ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کے بعد اڈیالہ جیل کا رخ کیا، تاہم پولیس نے انہیں داہگل ناکے پر آگے جانے سے روک دیا۔
پولیس کے اقدام پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی وہیں سڑک پر بیٹھ گئے اور احتجاج شروع کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عدالتی اجازت نامہ رکھتے ہیں اور اپنے قائد سے ملاقات ان کا قانونی حق ہے۔
ادھر موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ حالات کشیدہ مگر قابو میں بتائے جا رہے ہیں۔