سونے کی عالمی قیمتوں میں 266 ڈالر کی بڑی گراوٹ

عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 266 ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 266 ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت 4,115 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

گزشتہ دنوں، امریکا میں شرح سود میں ممکنہ کمی کی توقعات کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا اور پیر کو سونے کی قیمت 4,381 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی۔

AAJ News Whatsapp

رواں سال کے دوران، سونے کی قیمت میں تقریباً 60 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بڑی وجوہات جغرافیائی سیاسی تنازعات، معاشی غیریقینی صورتحال اور شرح سود میں کمی کی توقعات ہیں۔

سونے کی قیمت میں حالیہ کمی سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویے کی طرف اشارہ کرتی ہے، جبکہ یہ مارکیٹ میں آئندہ کچھ ہفتوں کے دوران مزید اتار چڑھاؤ کی پیش گوئی کر رہی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles