
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان قطر کی ثالثی میں اہم مذاکرات جاری ہیں۔
مذاکرات میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کر رہے ہیں جبکہ افغان وفد کی قیادت وزیرِ دفاع ملا محمد یعقوب کر رہے ہیں۔
وفود کے درمیان بات چیت ایک نکاتی ایجنڈے پر ہو رہی ہے، جس کا مقصد پاکستان پر خوارج کے حملے روکنا ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق بات چیت کا محور سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے اور امن و استحکام کے فروغ پر ہے۔ فریقین سے توقع ہے کہ وہ حالیہ کشیدگی کے خاتمے اور دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لیے عملی اقدامات پر اتفاق کریں گے۔
پاکستانی وفد نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ خوارج کے حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے اور اگر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
فریقین نے مذاکرات کے دوران 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی کو مذاکرات کے دورانیے تک برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔