میرعلی میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 خوارجی ہلاک


شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے پوئے 4 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک خوارجی نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورس کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔
اسی دوران تین مزید خوارج کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کرنے پہنچے جنہیں فورسز نے کیمپ کے باہر مؤثر کارروائی کر کے ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز کو کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں پہنچا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز میں افغان طالبان کی حمایت یافتہ 88 خوارج کو بھی ہلاک کیا جا چکا ہے۔
حکام نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles