26 نومبر احتجاج: علیمہ خان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد


علیمہ خان پر 26 نومبر احتجاج کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک ملتوی کردی گئی۔
تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے سلسلے میں درج مقدمہ کی سماعت عدالت میں کی گئی، جہاں علیمہ خان سمیت کل 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے استغاثہ کے پانچ گواہان کو طلب کر لیا ہے جن میں سب انسپکٹر ظہیر اور سب انسپکٹر اقبال بھی شامل ہیں، جو اپنی شہادت ریکارڈ کرائیں گے۔
علاوہ ازیں، اے ایس آئی کاظم رضا، طارق محمود اور کانسٹیبل بابر کو بھی آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے حکم دیا کہ کل منگل 14 اکتوبر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔
عدالت نے مقدمہ کی مزید سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔ سماعت کی کارروائی اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے کی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles