مڈگاسکر میں جین زی احتجاج کے بعد فوج نے کنٹرول سنبھال لیا

رائٹرز کے مطابق مڈگاسکر کی فوج کے ایک کرنل نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ فوج نے افریقی جزیرہ ملک کا اقتدار سنبھال لیا ہے، جبکہ صدر اینڈری راجولینا ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کرنل مائیکل رانڈریانیرینا، جنہوں نے حکومت مخالف جنریشن زی مظاہرین کے ساتھ بغاوت کی قیادت کی تھی، نے قومی ریڈیو پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ “ہم نے اقتدار سنبھال لیا ہے۔”

انہوں نے بتایا کہ فوج نے ملک کی تمام سرکاری اداروں کو تحلیل کر دیا ہے، سوائے پارلیمان کے ایوانِ زیریں کے، جس نے صدر راجولینا کے خلاف مواخذے کی منظوری چند منٹ قبل ہی دی تھی۔

AAJ News Whatsapp

یہ پیش رفت اس وقت ہوئی جب دارالحکومت انٹاناناریوو میں نوجوانوں کی قیادت میں بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری تھے، جن میں شہری بجلی کی بندش اور پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

کرنل رانڈریانیرینا فوجی اہلکاروں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرین میں شامل ہونے کے لیے انڈیپنڈنس ایونیو پہنچے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles