صدر ٹرمپ کا چین پر مزید 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان، تجارتی جنگ کے خطرات میں اضافہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ چین سے امریکا کو برآمد کی جانے والی تمام مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔ یہ اقدام دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان ایک ممکنہ شدید تجارتی جنگ کو جنم دے سکتا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے جمعے کو کہا ہے کہ وہ چینی اشیاء پر محصولات میں اضافہ کریں گے اور تمام اہم سافٹ ویئر پر نئی برآمدی پابندیاں نافذ کریں گے۔

یہ اقدام بظاہر چین کے ٹیکنالوجی کے شعبے کو نشانہ بنانے کے لیے ہے۔ ان کا اعلان چین کی جانب سے حالیہ دنوں میں نایاب ارضیاتی دھاتوں پر نئی برآمدی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے، جو کہ امریکہ کے ساتھ متوقع تجارتی مذاکرات سے قبل کیا گیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے پوسٹ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ، ”اس حقیقت کی بنیاد پر کہ چین نے یہ بے مثال مؤقف اختیار کیا ہے، امریکا چین پر مزید 100 فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔“

انہوں نے لکھا کہ، ”یہ محصولات یکم نومبر یا اس سے قبل نافذ العمل ہوں گے۔“

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات منسوخ نہیں کی، یقین ہےغزہ جنگ بندی برقرار رہے گی، پیرکے روز یرغمالیوں کی واپسی شروع ہوگی، دورہ اسرائیل میں پارلیمنٹ سے خطاب کروں گا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles