کراچی میں پانی کی قلت کا خدشہ، کتنے دن پانی بند رہے گا؟


کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر پانی کی 84 انچ قطر کی لائن پر مرمتی کام کے باعث شہر میں پانی کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی 84 انچ ڈایامیٹر کی مین لائن کا مرمتی کام پیر سے شروع کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق مرمتی کام مجموعی طور پر 72 گھنٹوں تک جاری رہے گا، واٹر کارپوریشن انتظامیہ کی کوشش ہے کہ بدھ تک شہر میں پانی کی فراہمی بحال کی جائے۔
ترجمان نے بتایا کہ سی ای او واٹر کارپوریشن آج یونیورسٹی روڈ پر لائن کا معائنہ بھی کریں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر کو یومیہ ٹوٹل 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے، مرمتی کام کے باعث شہر کو یومیہ 150 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا جبکہ 500 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles