’روس فلسطینی ریاست کے حق میں ہے‘، صدر پیوٹن نے نیتن یاہو کو واضح کر دیا

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو واضح کردیا ہے کہ روس فلسطینی ریاست کے حق میں ہے۔

کریملن کے مطابق دونوں ممالک کے سربراہان نے مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال اور صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے پر گفتگو کی ہے۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ، ”اُمید ہے کہ غزہ میں امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پلان پر عمل درآمد ہوگا۔“

AAJ News Whatsapp

رپورٹ کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے نیتن یاہو سے ایران کے ایٹمی منصوبے اور شام میں استحکام پر بھی بات چیت کی ہے۔

پیوٹن اور نیتن یاہو کے درمیان آخری ٹیلیفونک بات چیت اگست میں ہوئی تھی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles