فرانس کے وزیر اعظم نے استعفیٰ دے دیا، مقامی نیوز چینل کا دعویٰ

فرانس کے وزیر اعظم سباستیان لیکورنیو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، فرانسیسی نیوز چینل بی ایف ایم ٹی وی نے پیر کو نامعلوم سرکاری ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔

رپورٹ میں وزیر اعظم کے استعفے کی فوری وجوہات یا ایوانِ صدارت کی جانب سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

فرانسیسی صدر میکرون نے سباستیان لیکورنیو کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق فرانس کے وزیر اعظم نے ایک ماہ سے بھی کم مدت ملازمت کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles